لکھنؤ، 25 اگست : نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے تعمیر سڑکوں کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت کی درخواست پر تین سڑکوں کی مرمت کے لئے 154.74 کروڑ روپے کی رقم حکومت ہند کی طرف سے منظور کی گئی ہے۔
ریاست کے چیف سیکرٹری دپیک سنگھل نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں
این ایچ اے آئی کی تعمیر کردہ سڑکوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے سڑکوں کو فوری طور پر ٹھیک کرانے کی درخواست کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی درخواست پر علی گڑھ کانپور این ایچ -91 سیکشن کے لئے 120 کروڑ روپے، وارانسی-سلطان پور این ایچ -56 سیکشن کے لئے 17.97 کروڑ روپے اور وارانسی-گھاگھرا برج این ایچ -233 سیکشن کے لئے 16.77 کروڑ روپے کی رقم یعنی کل 154.74 کروڑ روپے کی رقم مرمت کے لئے منظور کی گئی ہے